تازہ ترینخبریںپاکستان

دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، 2 فوجی جوان شہید

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں پاک فوج اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی جوان شہید ہوگئے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں نائیک ساجد حسین اور سپاہی محمد اسرار شامل ہیں۔

شہید ہونے والے 33 سالہ نائیک ساجد کا تعلق خوشاب جبکہ 26 سالہ سپاہی محمد اسرار کا تعلق اٹک سے تھا۔ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے کی کلئیرنس جاری ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button