تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

پادری اور راہبائیں بھی پورن دیکھتی ہیں، پوپ فرانسس کا اعتراف

پوپ فرانسس نے آن لائن پورنوگرافی کے خلاف سخت انتباہ جاری کیا ہے اور اسے ایک ایسا فتنہ قرار دیا جو پادری کے بھی قلب کو کمزور کر دیتا ہے۔

روم میں پادریوں اور مذہبی اسکولوں میں زیر تعلیم مسیحیوں سے خطاب کے دوران پوپ فرانسس کا کہنا تھا آپ میں سے ہر ایک سوچتا ہے کہ اگر آپ کو ڈیجیٹل پورنوگرافی کا تجربہ ہوا ہے یا آپ کواس کی طرف راغب کرنے کی کوشش ہوئی ہو تو کیا کیا جائے۔ یہ ایک ایسی برائی ہے جس سے بہت سے لوگ متاثر ہیں۔ حتی کہ پادری اور راہبائیں بھی اس سے متاثر ہیں۔

مسیحیوں کے روحانی پیشوا نے کہا میں صرف مجرمانہ پورنو گرافی مثلاً بچوں کے جنسی استحصال کی بات نہیں کر رہا ہوں، جہاں آپ جنسی استحصال کے واقعات براہ راست دیکھتے ہیں بلکہ میں نارمل پورنو گرافی کی بھی بات کر رہا ہوں۔

کیتھولک چرچ کے 85 سالہ رہنما نے اعتراف کیا کہ نہ تو وہ موبائل فون استعمال کرتے ہیں اور نہ ہی ان کے پاس کوئی موبائل فون ہے تاہم انہوں نے اپنے عقیدت مندوں سے کہا کہ وہ ایک دوسرے سے بہتر رابطہ اور مواصلات کے لیے اس کا استعمال کریں۔

انہوں نے خبروں کو جنون کی حد تک دیکھنے اور موسیقی کو جنون کی حد تک سننے کے خلاف بھی متنبہ کیا، اس سے پہلے کہ لوگ کسی زیادہ سنگین خطرے سے دوچار ہوجائیں۔ ان کے بقول یہ چیزیں انسان کو اس کے اصل کام سے توجہ بھٹکا دیتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button