تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

اسلام آباد پہنچنے پر عوامی سیلاب چوروں کو بہا لے جائے گا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب ہم اسلام آباد پہنچیں گے تو عوام کا سیلاب ان چوروں کو بہا لے جائے گا

لاہور میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ ان چوروں کی غلامی سے مر جانا بہتر ہے، پاکستان میں امیر اور غریب کے لیے الگ الگ قانون ہے، یہاں چھوٹا چور جیل جاتا ہے اور بڑا وزیر اعظم بن جاتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں اور سب سے پہلے آزادی چاہتے ہیں، قانون کی حکمرانی کے بغیر کوئی معاشرہ خوشحال نہیں ہوتا

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا: ’اعظم سواتی پر جس نے ظلم کیا وہ طاقتور خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے۔ ترقی یافتہ ملکوں میں انصاف اور قانون کی بالادستی ہے۔ وہاں کوئی اعظم سواتی یا شہباز گل کو ایسے نہیں اٹھا سکتا۔‘

انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک اس ملک کی سب سے بڑی تحریک ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button