تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

’رانا ثنا اسلام آباد سے بھاگ نہیں سکیں گے‘

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ رانا ثنا اللہ اسلام آباد سے بھاگ نہیں سکیں گے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو نفرتیں پیدا ہوئی ہیں انہیں ختم ہونا چاہیے کل لانگ مارچ میں شرکت کروں گا پھر پنڈی چلا جاؤں گا، لڑائی اور جھگڑا صرف الیکشن کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو امن کی ضرورت ہے یہ حکومت کمزور، کم ظرف، چور اور ڈاکو ہے جبکہ پاک فوج قومی سلامتی کی ضامن ہے ہم اس کی عزت اوروقار چاہتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کوپتہ ہے یہ عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتے وہ جمعے کی نماز لبرٹی چوک پر ہی پڑھیں گے میں صرف عمران خان کے ساتھ ہوں گا۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد کسی کے باپ کا نہیں رانا ثنا اللہ آپ اسلام آباد سے بھاگ نہیں سکیں گے، احتجاج کرنا ریلی نکالنا اور اپنا حق مانگنا پارٹیوں کا جمہوری حق ہے لانگ مارچ لوگوں کا سمندر ہے اس کی طغیاتی کے آگے رکاوٹیں نہیں ڈالنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کی شہادت کے دن مریم نواز نے ٹوئٹ کیا دنیا میں اس کا ردعمل آیا مرحوم کو جو مقام ملا وہ کم لوگوں کو ملتا ہے، دنیا نے ارشد شریف کو عظمت کا نشان بنایا انہیں جس طرح سفر آخرت پر رخصت کیا گیا یہ مقام بہت کم لوگوں کو ملتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button