تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

شیخ رشید احمد کا آج 5 بجے اہم پریس کانفرنس کرنے کا اعلان

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے آج شام 5 بجے اہم ترین پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شیخ رشید احمد نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں حالات میرے لیے سازگار نہیں تھے اسی لیے میں آج ہی لاہور پہنچ گیا ہوں۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی لانگ مارچ کی بھرپورحمایت کروں گا۔

 قوم سے اپیل کرتے ہوئے شیخ رشید  کا کہنا تھا کہ آپ سب بھی اس لانگ مارچ میں شامل ہوں اور اسے کامیاب بنائیں۔

اُن کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ آج شام 5 بجے اس لانگ مارچ کی حمایت اور صحافی ارشد شریف کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے اہم پریس کانفرنس کروں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button