تازہ ترینخبریںسپورٹس

قومی ویمن فٹبال ٹیم کی تشکیل کیلئے پی ایف ایف کا ملک بھر میں دوبارہ ٹرائلز کا اعلان

قومی ویمن فٹبال ٹیم کی تشکیل کے لیے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے ملک بھر میں دوبارہ ٹرائلز کا اعلان کیا ہے۔

پی ایف ایف کے مطابق ٹرائلز 29  اکتوبر سے 19 نومبر تک پانچ شہروں میں ہوں گے، ٹرائلز کا مقصد مستقبل کے ایونٹس کے لیے ٹیم کی تیاری ہے۔

کراچی میں ٹرائلز 29 اکتوبر،کوئٹہ میں 2 نومبر جب کہ ہنزہ میں 6 نومبر کو ٹرائلز ہوں گے۔

اسلام آباد میں ٹرائلز 9 جبکہ لاہور میں 19 نومبر کو ٹرائلز ہوں گے، پی ایف ایف نے ٹرائلز کے لیے کم از کم عمر 15 سال مقرر کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button