تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

فواد خان شادی شدہ نہ ہوتے تو وہ ضرور ان کے ساتھ ڈیٹ پر جاتی

بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے پاکستان میں اپنی محبت کا نام بتادیا۔

کنیکٹ ایف ایم کینیڈا کے ساتھ ایک انٹرویو میں سونم باجوہ سے پوچھا گیا کہ انڈسٹری میں آپ کس کے ساتھ افیئر چلانا چاہیں گی؟

سونم نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں جن کے ساتھ افیئر چلانا چاہتی اُن سب کی شادی ہوچکی ہے جس پر میزبان نے اُن سے سوال کیا، کون؟

میزبان کے استفسار پر سونم باجوہ نے کہا یہ راز کی بات ہے جو وہ نہیں بتائیں گی۔

لیکن پھر انہوں نے خود ہی بتاتے ہوئے کہا کہ اگر فواد خان شادی شدہ نہ ہوتے تو وہ ضرور ان کے ساتھ ڈیٹ پر جاتیں۔

پاکستانی لیجنڈ ایکٹر فواد خان کو انکی شاندار شخصیت کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگ پسند کرتے ہیں، ان دنوں وہ اپنی نئی فلم لیجنڈ آف مولا جٹ کی وجہ سے خبروں میںں ہیں۔

سونم انڈیا کی ایک معروف ماڈل اور اداکارہ ہیں جنہوں نے 2013 میں اپنے کیریئر کا آغاز پنجابی فلم بیسٹ آف لک سے کیا تھا جسکے بعد انہوں نے فلم کیٹاری اور حوصلہ رکھ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

سونم باجوہ نے اس سے قبل ایک انٹرویو میں خود کو سجل علی کی بڑی فین کہا تھا۔ سونم کا کہنا تھا کہ سجل غیرمعمولی صلاحیتوں کی حامل ہیں جن سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button