تازہ ترینخبریںپاکستان

سپریم کورٹ میں ججز تعیناتی کے معاملے پر خیبرپختونخوا بارکونسل کا ہڑتال کا اعلان

سپریم کورٹ میں ججز تعیناتی کے معاملے پر خیبرپختونخوا بار کونسل نے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

خیبرپختونخوا بار کونسل کی جانب سے کہا گیا ہےکہ کل وکلا صوبے بھر کی عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔

خیبرپختونخوا بارکونسل کا کہنا ہےکہ پشاور ہائی کورٹ کے سینیئر ججز کے نام تعیناتی کے لیے زیر غور نہیں لائے گئے ، ہمیشہ سے سینیارٹی اصول کو  نظر  انداز کیا جارہا ہے۔ بار کونسل نے مطالبہ کیا ہےکہ سپریم کورٹ میں یکساں نمائندگی کے لیے قانون سازی ہونی چاہیے، سینیارٹی اصول پر من وعن عمل درآمد کو  یقینی بنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button