تازہ ترینخبریںسپورٹس

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ : آسٹریلیا نے سری لنکا کو شکست دے دی

ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم ترین میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

https://twitter.com/ICC/status/1584888515963256833?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1584888515963256833%7Ctwgr%5E663e680a79bd85e054e5eec5c46bf771e6012803%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F304272-

پرتھ میں کھیلےگئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر  157 رنز بنائے، جواب میں آسٹریلیا نے  158 رنز کا ہدف 16.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

سری لنکا کی اننگز کا آغاز ہوا تو اوپنر کوشال 6 کے اسکور  پر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد نسانکا اور دھننجایا نےدوسری وکٹ پر69 رنز کی شراکت قائم کی ، دھننجایا 26جب کہ 97 کے مجموعی اسکور پر اوپنر نسانکا 40رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔

پھر تین وکٹیں 23 رنز کے اضافے سے گرگئیں، ساتویں وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں اسالانکا اور کرونا رتنے نے 37 رنز جوڑ کر ٹیم کا اسکور 6 وکٹ پر 157رنز تک پہنچایا، اسالانکا 38 اور کرونا رتنے 14رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، آسٹریلیا کے 5 بولرز کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

جوابی اننگز میں آسٹریلیا نے محتاط آغاز کیا، 26 کے اسکور پر ڈیوڈ وارنرگیارہ رنز بناکر آؤٹ ہوئے، 60 کے مجموعی ٹوٹل پر مچل مارش 18 رنز بناکر کپتان فنچ کا ساتھ چھوڑ گئے، میکس ویل نے ہاتھ دکھائے، دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 23رنز اسکور کیے، اُن کے آؤٹ ہونے کے بعد مارکس اسٹوئنس آئے تو میدان میں چھکوں اور چوکوں کا طوفان آگیا، آسٹریلوی آل راؤنڈر نے کسی سری لنکن بولر کو نہیں بخشا، 6 چھکے اور 4  چوکے لگائے  اور صرف 18 گیندوں پر 59 رنز بناکر میچ اپنی ٹیم کے حق میں کردیا ۔

دوسرے اینڈ پر فنچ 31رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، آسٹریلوی ٹیم ٹیبل پر دو پوائنٹس کے ساتھ کھاتہ کھولنے میں کامیاب رہی۔

سری لنکن ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں آئرلینڈ کو 9 وکٹ سے مات دے کر 2 پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں۔

https://twitter.com/ICC/status/1584917937571434497?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1584917937571434497%7Ctwgr%5E663e680a79bd85e054e5eec5c46bf771e6012803%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F304272-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button