تازہ ترینخبریںپاکستان

عمران خان کیخلاف توہین اليکشن کمیشن کیس؛ ہائیکورٹ کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج

الیکشن کمیشن نے عمران خان سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے خلاف توہین اليکشن کمیشن سے متعلق شوکاز معطلی کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، قانون کے مطابق عمران خان ، اسد عمر اور فواد چوہدری کو نوٹس جاری کئے، تسلی بخش جواب نہ ملنے پر تینوں کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ کا شوکاز نوٹس معطل کرنے کا عبوری حکم قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جا سکتا، الیکشن ایکٹ کا سیکشن 10 آرٹیکل 175 اور 204 آئین سے متصادم نہیں۔

الیکشن کمیشن نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے عبوری حکم سے الیکشن کمیشن کا اختیار کم کرنے کی کوشش کی اسے کالعدم قرار دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button