تازہ ترینخبریںدنیا

نابینا بچوں کے سکول میں آگ لگنے سے 11افراد ہلاک

یوگینڈا میں بینائی سے محروم بچوں کے سکول میں آگ لگنے کے واقعے میں 11افراد ہلاک ہوگئے۔

یوگینڈاپولیس کا کہناہے کہ دارالحکومت کمپالا کے قریب واقع سکول میں آگ لگنے کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا تھا۔

واقعے میں ہلاک تمام گیارہ افراد سکول میں آگ لگنے سے ہلاک ہوئے جبکہ آگ سےجھلسنے والے6افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

بینائی سےمحروم بچوں کے سکول میں آگ لگنے کی وجوہات تاحال نامعلوم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button