تازہ ترینخبریںپاکستان

احسن بھون نے اعظم نذیر تارڑ کے استعفے کی وجہ بتا دی

سپریم کورٹ بار کے صدر احسن بھون نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کے استعفے کی وجہ بتا دی۔

اعظم نذیر تارڑ نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر وفاقی وزیرِ قانون کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔ جبکہ سپریم کورٹ بار کے صدر احسن بھون نے اس حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ سینیارٹی سے ہٹ کر ووٹ دینا اعظم نذیر تارڑ کے استعفے کی وجہ بنا۔ان کا کہنا ہے کہ اعظم نذیر تارڑ اصولوں پر کھڑے تھے اور انہوں نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی کی بات کی۔

احسن بھون کا مزید کہنا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس ایسا فورم ہے جہاں سب کو اظہارِ آزادیٔ رائے کا حق حاصل ہے۔

سپریم کورٹ بار کے صدر کا کہنا ہے کہ اداروں اور حکومت کو وزیرِ قانون سے وضاحت مانگنے یا ذمے دار ٹھہرانے کے حوالے سے سوچنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button