تازہ ترینخبریںپاکستان

گورنر سندھ نے خط میں وزیراعظم کو اہم تجویز دے دی

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کو خط لکھا ہے۔

گورنرہاؤس کےترجمان کے مطابق وزیرِ اعظم کو لکھے گئے خط میں گورنر سندھ نے وفاقی ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کے صدر کو اعزازی وزیرِ مملکت مقرر کرنے کی تجویز دی ہے۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے اپنے خط میں کہا ہے کہ کئی ممالک میں بزنس کمیونٹی کے سربراہان کو وزیر کی حیثیت دی جاتی ہے۔ اس اقدام سے تجارتی پالیسیوں میں بزنس کمیونٹی کی بھرپور شرکت یقینی ہو گی، بزنس کمیونٹی کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔

گورنر سندھ کا وزیرِ اعظم کو لکھے گئے خط میں کہنا ہے کہ اس قدام سے بزنس کمیونٹی اور حکومت کے درمیان ناصرف خلیج دور ہو گی، بلکہ حکومت کے کاروبار دوست ہونے کو تقویت حاصل ہو گی۔٦ حکومت کے اس تجویز پر عمل کرنے سے بزنس سرگرمیاں بھی تیز ہوں گی اور کاروباری برادری خود اعتمادی سے کام کرے گی۔

سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ میری درخواست پر غور کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button