تازہ ترینخبریںدنیا

پاکستان سمیت کئی ممالک میں واٹس ایپ کی سروسز ڈاؤن

پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں میسیجنگ ایپ واٹس ایپ کی سروسز ڈاؤن ہو گئیں۔واٹس ایپ کی سروسز دوپہر 12 بجے کے بعد ڈاؤن ہوئی ہیں۔انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ پر صارفین گروپ چیٹس پر پیغامات بھیجنے کے قابل نہیں رہے اور مختلف افراد کو بھیجے گئے پیغامات پر صرف ایک ٹک دکھائی دے رہا ہے۔

بہت سے واٹس ایپ صارفین نے عالمی سطح پر اپنی چیٹس میں مسائل کا سامنا کرنے کی اطلاع دی ہے۔دوسری جانب واٹس ایپ اور فیس بک کی بنیادی کمپنی میٹا کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ جواب نہیں آیا ہے۔

واٹس ایپ کی ناصرف سمارٹ فون ایپ ڈاؤن ہوئی ہے بلکہ واٹس ایپ ویب اور واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ایپس بھی ڈاؤن ہوئی ہیں۔یہ بات واضح نہیں ہو سکی ہے کہ واٹس ایپ کو معمول پر آنے میں کتنا وقت لگے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button