تازہ ترینجرم کہانیخبریں

صحافی ، جج اور ہیومن رائٹس عہدیدار بتا کر لوٹنے والا گروہ گرفتار

کراچی کے علاقے کورنگی میں دوکاندار کے اغوا سے پولیس کو معلوم ہوا کہ کراچی میں ایک ایسا جرائم پیشہ گروہ بھی ہے جس کے ارکان کہیں جج، کہیں ہیومن رائٹس کمیشن کا عہدیدار تو کہیں صحافی بن کر سادہ لوح شہریوں سے بھتہ خوری ہی نہیں کر رہے، بلکہ اغوا برائے تاوان کی وارداتیں بھی ان کے "بزی شیڈول” کا حصہ ہیں۔

ملزمان نے یاسین کے فون سے اس کے بیٹے کو کال کی اور پانچ لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا، ملزمان کال کرنے کے بعد یاسین کو گاڑی میں بٹھا کر کورنگی ہی کے مختلف مقامات پر گھومتے اور اُسے تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ انہیں امید تھی کہ تاوان مل جائے گا مگر یاسین کے اہلِ خانہ نے پولیس کو اطلاع کردی۔

پولیس نے جن 6 ملزمان کو گرفتار کیا، ان میں 2 خواتین شبانہ اور نسیم بھی شامل ہیں۔

ملزمان میں یار محمد خود کو جج اور ٹی وی چینل کا بیورو چیف بنا کر سادہ لوح افراد سے بھتہ خوری اور شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کرتا ہے جبکہ ملزمہ نسیم ہیومن رائٹس کمیشن کی صدر بن کر گروہ کی معاونت کر رہی تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button