تازہ ترینتحریکخبریں

ارشد شریف کی موت پر عمران خان کا اظہار افسوس

پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم نے  ارشد شریف کے بہیمانہ قتل پر صدمہ کا اظہار کیا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے انسٹاگرام پر سنیئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کی تصویر شیئر کی۔اس تصویر کے کیپشن میں صحافی کی ناگہانی موت پر  ’ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ ‘ کے دعائیہ الفاظ تحریر کئے۔

عمران خان نے کہا کہ ارشد شریف نے اپنی جان دے کر سچ بولنے کی قیمت ادا کی، انہیں ملک چھوڑ کر بیرون ملک روپوش ہونا پڑا۔ ارشد شریف کی وفات پر پوری قوم  سوگوار ہے۔

واضح رہے کہ اینکر ارشد شریف کو کینیا میں قتل کردیا گیا ہے۔

ارشد شریف کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی اہلیہ جویریہ صدیق کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق ارشد شریف کو کینیا میں گولی ماری گئی ہے۔

دوسری جانب کینیا میڈیا کے مطابق ارشد شریف کی موت حادثہ تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button