تازہ ترینخبریںپاکستان

عظمیٰ بخاری سمیت 18 لیگی ارکان کے پنجاب اسمبلی میں داخلے پر پابندی

سپیکرپنجاب اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے 18 ارکان پر ایوان میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔

سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی عظمیٰ بخاری، صبا صادق، رابعہ فاروقی، میاں عبدالرؤف اور سمیع اللہ خان کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ملک محمد وحید، راحیلہ خادم حسین، ربیعہ نصرت، زیب النسا اعوان، ذیشان رفیق، کنول لیاقت ایڈووکیٹ، گلناز شہزادی، نفیسہ امین اور محمد افضل کے بھی اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد ہو گی۔

مسلم لیگ ن کے عادل بخش، سعدیہ ندیم، راحت افزا اور سنبل مالک حسین کو بھی پنجاب اسمبلی میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔

جاری سرکلر کے مطابق جن ارکان کے اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے ان پر ہفتےکو ہونے والے اجلاس میں ہنگامہ آرائی کا الزام ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عمران خاں کو نااہل کرنے کے خلاف قرار داد پیش کی تھی، قرارداد پیش کیے جانے کے وقت لیگی ارکان نے سپیکر ڈائس کے سامنے شور شرابہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button