تازہ ترینجرم کہانیخبریں

لاہور میں شادی سے انکارپر منگیتر کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی

شادی سے انکار کرنے پر نوجوان خرم شہزاد نے ماموں زاد بائیس سالہ منگیتر کرن شہزادی کو پٹرول چھڑ ک کر آگ لگادی۔

افسوس ناک واقعہ لاہور کے علاقہ کوٹ لکھپت سے متصل گاﺅں نہابت میں پیش آیا۔

متاثرہ لڑکی کرن شہزاد ی کے والد محمد سلطان کے مطابق اُس کی بائیس سالہ بیٹی کرن شہزادی کی منگنی اُس کے بھانجے خرم شہزاد کے ساتھ قریباً تین سال قبل ہوئی لیکن بعض وجوہات پر کرن شہزادی شادی سے انکاری ہوگئی،

اتوار 23اکتوبرکو خرم شہزاد اپنے دو بھائیوں وحید احمد اور تنویر احمد کے ساتھ آیا اور اُس کی بیٹی کرن پر پٹرول چھڑک کر اُسے لگادی ۔

یہ منظر اُس نے اور دو دیگر افراد نے اپنی آنکھوں سے دیکھا تاہم تینوں لوگ کرن کو آگ لگاکر موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کو دی گئی تحریری درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ کرن شہزادی لاہور کے جناح ہسپتال میں زیر علاج ہے اور ملزمان فرار ہوچکے ہیں۔

بتایاگیا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ سے کرن شہزادی کی حالت تشویش ناک ہے تاہم انہیں مکمل طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button