تازہ ترینخبریںپاکستان

وفاقی حکومت کو ہیومن رائٹس کورٹس کے قیام کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو ہیومن رائٹس کورٹس کے قیام کا حکم  دے دیا۔

اڈیالہ جیل میں قیدیوں پر تشدد کے واقعات کے تناظر میں کیس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کی جس سلسلے میں سیکرٹری انسانی حقوق عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ عدالت قیدیوں پر تشدد برداشت نہیں کرے گی، کسٹڈی میں ٹارچر اب ختم ہونا چاہیے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ٹرائل خصوصی عدالت میں ہوگا، اسی ہفتے ہیومن رائٹس کورٹس کا قیام عمل میں لایا جائے۔

عدالت نے اڈیالہ جیل میں شکایت سیل قائم کرنے کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا کہ جیل میں کسٹوڈیل ٹارچر جاری ہے، قیدیوں کی تضحیک کی جاتی ہے، یہ جیل نہیں، کانسنٹریشن کیمپ ہیں، بے بس لوگوں کی آواز کوئی نہیں اٹھاتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button