تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی بابا فرید کے مزار پر حاضری

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے آج پاکپتن

میں حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکرؒ کے مزار پر حاضری دی –

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکرؒ کے مزار پر چادر پوشی کی اور پاکستان کی ترقی و سلامتی اور عوام کی خوشحالی کیلئے دعا مانگی-

وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے بعد ازاں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی اور عقیدت مندوں کی سہولت کیلئے اوور ہیڈ برج کی تعمیر کا اعلان کیا اور کہا کہ مزار پر آنے والے زائرین کی سہولت کیلئے اوور ہیڈ برج بنایا جائے گا۔

پارکنگ کے مسلے کو بھی حل کیا جائے گا۔اوور ہیڈ برج کا تخمینہ لگا کر جلد کام شروع ہو گا۔مزار پر آنے والے زائرین کے لیے سہولتیں مزید بہتر بنائی جائیں گی۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ تحمل، برداشت، رواداری اور بھائی چارے کا فروغ اولیاء کرام کی تعلیمات کا خاصا ہے۔

برصغیر پاک و ہند میں اسلام اولیاء کرام اور بزرگان دین کے توسط سے پھیلا۔بزرگان دین نے اسلام کے لافانی پیغام کو آگے بڑھایا۔اولیاء کرام کے مزارات پر آ کر دلی سکون اور روحانی اطمینان ملتا ہے۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ صحافی برادری کو درپیش مسائل پر ہمدردانہ غور کریں گے۔پاکپتن پریس کلب کے قیام کے لئے اراضی کی نشاندہی جلد کرکے مزید اقدامات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکپتن کے صحافیوں کے لئے جرنلسٹ کالونی بنانے کا جائزہ لیا جائے گا۔وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر پاکپتن کو اراضی کی نشاندہی جلد کرنے کی ہدایت کی –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button