تازہ ترینخبریںسپورٹس

ٹی20 ورلڈکپ : بھارت نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ گروپ ٹو کے میچ میں ویرات کوہلی نے ایک مرتبہ پھر عمدہ اننگز کھیل کر بھارت کو پاکستان کے خلاف کامیابی دلوا دی۔ 

پاکستان کی جانب سے دیا گیا 160 رنز کا ہدف بھارت نے آخری گیند پر حاصل کیا۔ ویرات کوہلی نے اپنے کیریئر کی بہترین اننگز میں سے ایک کھیلتے ہوئے ناقابلِ شکست 53 گیندوں پر 82 رنز بنائے۔ان کے علاوہ ہاردیک پانڈیا 37 گیندوں پر 40 رنز کی عمدہ اننگز کھیل سکے۔

بھارت کی جانب سے کے ایل راہول اور کپتان روہت شرما نے اننگز کا آغاز کیا۔

نسیم شاہ نے کے ایل راہول کو پویلین کی راہ دکھائی، وہ 4 رنز بنا سکے۔

بھارتی کپتان روہت شرما کو حارث رؤف نے آؤٹ کیا، انہوں نے بھی 4 رنز بنائے۔

چھٹے اوور میں 26 کے مجموعی اسکور پر حارث رؤف کی تیز گیند کا سوریا کمار یادیو صحیح طریقے سے سامنا نہ کرسکے اور محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے۔

ساتویں اوور میں 31 کے مجموعی اسکور پر اکسر پٹیل کے رن آؤٹ ہونے کی صورت میں بھارتی ٹیم کو چوتھا نقصان ہوا۔

اس کے بعد ویرات کوہلی اور ہاردیک پانڈیا نے زبردست پارٹنر شپ بنا کر اپنی ٹیم کو 100 رنز کے پار پہنچادیا۔ 

دونوں کے درمیان 78 گیندوں پر 113 رنز کی عمدہ پارٹنر شپ لگی جس نے میچ کا نقشہ بدل دیا۔ 

اس سے قبل میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ٹاس جیت کر بھارتی کپتان نے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی، جس کے بعد قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 159 رنز بنائے تھے۔

روہت شرما کے فیصلے کے بعد پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا۔

بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے بابر اعظم کو اپنے پہلے ہی اوور کی پہلی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

پاکستان ٹیم کی دوسری وکٹ ارشدیپ سنگھ نے چوتھے اوور کی آخری گیند پر حاصل کی، محمد رضوان 4 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد شان مسعود اور افتخار احمد نے پاکستان ٹیم کی بیٹنگ کو سنبھالا۔

افتخار احمد نے 32 گیندوں پر 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے ففٹی اسکور کی، انہیں 13ویں اوور میں محمد شامی نے آوٹ کیا۔

اس دوران شان مسعود دوسرے اینڈ پر جم کر بھارتی بولرز کا مقابلہ کرتے رہے۔

پاکستان کی چوتھی وکٹ 96 کے مجموعی اسکور پر گری، شاداب خان کو 14ویں اوور میں ہاردیک پانڈیا نے آؤٹ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button