تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج ہو گیا۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن دفتر کے باہر گزشتہ روز لیگی رکن اسمبلی محسن شاہنواز  رانجھا پر حملےکے معاملے میں محسن شاہنواز  رانجھا کی مدعیت میں تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں اعانت جرم کی دفعہ میں عمران خان بھی ملزم نامزد کیےگئے ہیں، مقدمے میں اقدام قتل سمیت 5 دفعات شامل ہیں۔

ایف آئی آر میں محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا تھا کہ وہ توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن میں بطور مدعی پیش ہوئے، توشہ خانہ کیس میں فیصلہ عمران خان کے خلاف آیا، جیسے ہی الیکشن کمیشن سے باہر نکلا پی ٹی آئی قیادت کی ایماء  پر مجھ پہ قاتلانہ حملہ ہوا، میری گاڑی پر حملہ کیا گیا اور شیشے توڑ کر اندر گھسنے کی کوشش کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button