تازہ ترینخبریںپاکستان

کوئٹہ میں فوتی کوٹا کیلئے احتجاج کرنے والے 100 سے زائد مظاہرین گرفتار

کوئٹہ کے جی پی او چوک پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فوت ہوجانے والے ملازمین کے لواحقین کی ملازمتوں کے کوٹے کیلئے احتجاج کرنے والے 100 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر کے مختلف تھانوں میں منتقل کر دیا۔

لواحقین گرینڈ الائنس کے جانب سے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر کوئٹہ پریس کلب کے سامنے سے احتجاجی ریلی نکالی گئی پولیس کے روکنے پر شرکا نے جی پی او چوک پر دھرنا دے دیا۔

رات گئے پولیس نے دھرنے پر بیٹھے مظاہرین پر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

فوتی کوٹا کیلئے احتجاج کرنے والے گرفتار مظاہرین کو کوئٹہ کے مختلف تھانوں میں منتقل کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button