تازہ ترینخبریںپاکستان

گرے لسٹ سے نکلنا سیاسی اتفاق رائے کے بغیر ممکن نہیں تھا ، حنا ربانی کھر

وزیرمملکت برائےخارجہ حناربانی کھر نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف) کی گرے لسٹ سے پاکستان کے نکلنے پر شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ الحمد اللہ ، پاکستان کی چار سالوں کی کوشش سے فیٹف نے متفقہ طور پر وائٹ لسٹ کردیا ۔

فیٹف کا 2 روزہ اجلاس پیرس میں ہوا جس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیرمملکت برائے خارجہ امورحنا ربانی کھر نے کی۔ اجلاس کے بعد باقاعدہ فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا اعلان کیا۔ پیرس سے ویڈیو لنک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ فیٹف نے پاکستان کی طرف سے منی لانڈرنگ اور ٹی ایف ایشوز پر کوششوں کو تسلیم کیا، یہ سب سیاسی اتفاق رائے کے بغیر ممکن نہیں تھا، ملک کی قیادت اور تمام اداروں کا شکریہ کہ انہوں نے اس میں بڑا کردار ادا کیا۔ اس کامیابی کا کریڈٹ تمام سیاسی اداروں کو بھی جاتا ہے، ہم نے 2021 کے ایکشن پلان پر مہینوں میں کام مکمل کر کے ان کے ہاتھ میں دے دیا، تمام سیاسی جماعتوں کا اس کامیابی میں کردار رہا ہے۔

 وزیرمملکت برائےخارجہ حناربانی کھر کا کہنا تھا کہ، بھارت نے مسلسل اس معاملے کو سیاسی شکل دینے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایشیا پیسفک گروپ کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button