تازہ ترینتحریکخبریں

فیصلے کی کاپی ملتے ہی متعلقہ عدالت پہنچا جائے ، عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین ، سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جیسے ہی فیصلے کی کاپی ملتی ہے متعلقہ عدالت سے رجوع کیا جائے۔

عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں مشاورتی اجلاس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں شیخ رشید، پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی، شہزاد وسیم، اسد عمر، شیریں مزاری سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کےفیصلے پر عمران خان کو بریفنگ دی ، عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے اسی فیصلے کی توقع تھی، موجودہ الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کی بی ٹیم ہے۔ الیکشن کمیشن بار بار اپنے خیالات کا پہلے ہی اظہار کر چکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن فیصلے سے متعلق عمران خان وکلا سے مشاورت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button