تازہ ترینخبریںپاکستان

عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں ، پرویز الہٰی

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔

چوہدری پرویزالہٰی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہر لمحہ اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ ہیں ، عمران خان کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر کو نااہل کرنا قوم سے سنگین مذاق ہے، اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button