تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

ماضی میں جو ہوا وہ ہو گیا، اسے بھول کر آگے بڑھنا ہوگا

بھارتی فلم نگری پر اقربا پروری کا الزام ہمیشہ سے ہی لگتا رہا ہے لیکن اب اداکارہ یامی گوتم ( Yami Gautam ) نے بھی اس بارے میں بات کی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ یامی گوتم (Yami Gautam ) نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے لئے ’’آسک می اینی تھنگ سیشن‘‘ رکھا اور ان کے سوالوں کے جواب دیئے۔

بالی ووڈ اور ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری (ٹولی ووڈ) کے درمیان مقابلے کے حوالے سے یامی گوتم نے کہا کہ یہاں کوئی مقابلہ نہیں، اچھا کام کرنے والی ہر فلم انڈسٹری بھارتی سینما ہی کے لئے سود مند ہوگی۔

یامی گوتم نے ہندی فلموں کو بہتر کہانی، اچھے اداکاروں اور جدید ٹیکنالوجی پر کام کرنے کی ضرورت ہے، ہم اس بات کو یقینی بنانے کی پوری کوشش کریں گے کہ ناظرین فلمیں دیکھتے ہوئے خوشی محسوس کریں۔

بالی ووڈ میں اقربا پروری کے حوالے سے یامی گوتم نے کہا کہ ماضی میں جو ہوا وہ ہو گیا، ہمیں اپنے ماضی کو بھول کر آگے بڑھنا ہوگا، ہمیں اچھی فلموں اور صلاحیتوں کے ساتھ بالی ووڈ کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی اور میں محسوس کررہی ہوں کہ تبدیلی آرہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button