تازہ ترینخبریںپاکستان

اعظم سواتی کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

سپیشل جج سینٹرل راجہ آصف کل اعظم سواتی کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ سنائیں گے۔

دورانِ سماعت ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی نے ٹویٹ کے ذریعے آرمی چیف کے خلاف نفرت انگیز بیان دیا، انہوں نے فوج میں بغاوت کی کوشش کی۔ اعظم سواتی نے چند ملزمان کی بریت پر آرمی چیف پر الزام لگایا، آرمی چیف کا عدالت کے فیصلے سے کیا تعلق ہے؟ اعظم سواتی نے پبلک فورم پر آرمی چیف اور اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیان دیا، سینیٹر اعظم سواتی نے دورانِ تفتیش ٹویٹ کا اعتراف کر لیا ہے ۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ایف آئی اے کے سائبر کرائمز سیل کی جانب سے سوشل میڈیا پر متنازع بیان دینے پر پی ٹی آئی کے رہنما، سینیٹر اعظم سواتی کو مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button