تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

ایک اور بھارتی اداکارہ کی محبت میں ناکامی پر خودکشی

بھارتی ٹی وی کی مشہور اداکارہ ویشالی ٹکر نے خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویشالی ٹکر کی لاش اندور میں ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کے پاس سے ایک تحریر ملی ہے، جس میں اپنی موت کی ذمہ داری خود لی ہے، جائے وقوعہ پر ملنے والے شواہد اور تحریر سے ابتدائی طور پر یہ نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے کہ ویشالی ٹکر نے مبینہ طور پر محبت میں ناکامی پراپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جس سے صورت حال مزید واضح ہوگی اور تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔

ویشالی ٹکر نے کئی ڈراما سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن انہیں ’’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘‘ سے زیادہ شہرت ملی۔

گزشتہ سال اپریل میں ویشالی نے منگنی کا اعلان کیا تھا، اس حوالے سے انہوں نے انسٹاگرام پرایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی لیکن ایک ماہ بعد ہی انہوں نے منگنی ٹوٹنے سے متعلق بتایا تھا۔

خودکشی کے صرف پانچ دن قبل ہی ویشالی ٹکر نے انسٹاگرام پر ایک مزاحیہ ویڈیو پوسٹ کی تھی۔

ویشالی پہلی اداکارہ نہیں جس نے محبت یا شادی ناکام ہونے پر خودکشی کی ہو، اس سے قبل بھی کئی اداکار اور اداکارائیں انتہائی قدم اٹھاچکی ہیں۔ گزشتہ ماہ تمل اداکارہ دیپا کی لاش بھی ان کے گھر پر ملی تھی جنہوں نے مبینہ طور پر محبت میں ناکامی کی وجہ سے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button