تازہ ترینجرم کہانیخبریں

سارہ انعام قتل کیس؛ مرکزی ملزم کی والدہ ثمینہ شاہ گرفتار

سارہ انعام قتل کيس کے مرکزی ملزم شاہ نواز کی والدہ ثمينہ شاہ کو ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کر ليا گیا۔

معروف صحافی ایاز امیر کی بہو سارہ انعام قتل کیس میں مرکزی ملزم مقتولہ کے شوہر شاہ نواز کی والدہ ثمینہ شاہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج شیخ سہیل نے ملزم کی والدہ ثمینہ شاہ کی ضمانت خارج کی، جس پر وفاقی پولیس نے فوراً ہی ثمینہ شاہ کو عدالت سے ہی گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ ایاز امیر کی بہو سارہ انعام کو ان کے شوہر شاہنواز امیر نے گھر میں قتل کردیا تھا۔ پوسٹمارٹم رپورٹ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق کينيڈين نژاد مقتولہ سارہ انعام کے ماتھے اور چہرے پر زخم کے نشان پائے گئے جبکہ ان کے ہاتھوں اور بازؤں پر بھی چوٹیں تھیں۔

ایف آئی آر کا اندراج

اسلام آباد میں معروف سینیر صحافی ایاز امیر کی بہو کے قتل کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ شہزادہ ٹاؤن کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر باتھ روم ٹب میں چھپائی گئی لاش اور صوفے کے نیچے چھپائے گئے آلہ قتل ڈمبل کو برآمد کیا۔

درج کی گئی ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کو ملزم کی ماں نے قتل سے متعلق آگاہ کیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم کی والدہ کا کہنا تھا کہ ملزم کا اہلیہ سارہ انعام سے جھگڑا ہوا تھا، جس پر ملزم نے اسے ڈمبل مار کر قتل کردیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے گھر میں پولیس کو دیکھ کر خود کو کمرے میں بند کیا، گرفتاری کے وقت ملزم کی شرٹ اور ہاتھوں پر خون کے نشانات تھے۔ ایف آئی آر میں ملزم کا اعترافِ جرم بھی شامل ہے کہ اس نے جھگڑے کے دوران بیوی کو ڈمبل کے وار کر کے قتل کیا۔

درج ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے باتھ ٹب سے مقتولہ کی لاش برآمد کرائی، جس کے سر پر زخم کے نشانات تھے۔ جب کہ آلہ قتل بھی ملزم کے بیڈ روم سے برآمد کرلیا گیا ہے۔ آلہ قتل پر مقتولہ کا خون اور سر کے بال بھی لگے ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button