تازہ ترینخبریںپاکستان

اوپیک پلس فیصلے کیخلاف بیانات، پاکستان کا سعودی عرب سے اظہارِیکجہتی

اوپیک پلس فیصلے کے خلاف آنے والے بیانات پر پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی قیادت کےساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے عالمی اقتصادی استحکام کو یقینی بنانےکیلئے سعودی عرب کےخدشات کو سراہتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان باہمی تعلقات اوراحترام پرمبنی تعمیری نقطہ نظرکی حوصلہ افزائی کرتاہے پاکستان سعودی عرب کےساتھ دیرینہ، پائیدار اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے تیل کی پیداوار میں کمی کے معاملے پر سعودی عرب سے تعلقات کا ازسر نو جائزہ لے رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جیک سلیوان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر سعودی عرب کو جواب دینے کے لیے امریکی صدر باضابطہ طریقہ کار اپنائیں گے جس میں امریکی سیکیورٹی امداد میں تبدیلیاں بھی زیرغور ہیں۔

امریکی عہدیدار نے بتایا کہ وہ کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے کانگریس سمیت دیگر جماعتوں کے اراکین سے مشورہ کریں گے جس کے بعد حکمت عملی کے ساتھ کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

قومی سلامتی کے مشیر کا کہنا تھا کہ اگلے ماہ انڈونیشیا میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں امریکی صدر جوبائیڈن کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں۔

امریکی سینیٹر باب مینینڈیز جو سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ ہیں، نے مطالبہ کیا ہے کہ اوپیک پلس ممالک کے اس اقدام کے بعد سعودی عرب کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت روک دی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button