تازہ ترینخبریںدنیا

پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کا تحفظ کر سکتا ہے ، امریکا کا اعتماد اظہار

امریکی صدر جو بائیڈن کے متنازع بیان کے بعد امریکی وزراتِ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ امریکا پُراعتماد ہے کہ پاکستان اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت کر سکتا ہے۔

ترجمان امریکی  وزراتِ خارجہ ویدنت پٹیل نے کہا ہے کہ امریکا ہمیشہ ایک محفوظ اور خوشحال پاکستان کو اپنے مفادات کے لیے اہم سمجھتا ہے ، امریکا پاکستان کےساتھ طویل مدتی تعاون کی قدر کرتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر کا ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے روس اور چین کے ساتھ پاکستان کو بھی لپیٹ میں لیتے ہوئے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو غیر منظم قرار دیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی صدر کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے جوہری اثاثے بالکل محفوط اور عالمی قوانین کے عین مطابق ہیں، ہمارے جوہری اثاثے اپنے ملک کی سالمیت کے لیے ہیں ناکہ کسی ملک کے خلاف جارحیت کے لیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button