تازہ ترینتحریکخبریں

الیکشن میں شکستِ فاش امپورٹڈ حکومت کا مقدر ہے، فیاض چوہان

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں شکستِ فاش امپورٹڈ حکومت کے مقدر میں لکھ دی گئی ہے۔

فیاض چوہان نے لاہور سے جاری ایک بیان میں کہا کہ اے این پی کی سرخ ٹوپی، مولانا کا جھنڈا اور ن لیگ کی بریانی والوں کے حصے میں رسوائی اور جگ ہنسائی کے سوا کچھ نہیں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ کانٹے دار مقابلے کا خواب دیکھنے والے اب آنکھیں مل رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کا راستہ روکنا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تیرہ رنگی حکومت کو اپنے گھروں سے کسی نے ووٹ نہیں ڈالا، عوام ان نالائقوں، نکموں، نکھٹوؤں اور نا اہلوں سے چن چن کر بدلے لے رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button