انتخاباتتازہ ترینخبریں

عمران خان انتخابات اکثریت سے جیتیں گے، شیخ رشید

 سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج کے ضمنی الیکشن کے مکمل نتائج آنے کے بعد عمران خان اکثریت سے جیتیں گے۔

یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں عمران خان کے مقابلے میں13جماعتیں ایک طرف ہیں اور وہ دوسری طرف تنہا کھڑا ہے

شیخ رشید نے کہا کہ آج کی رات بڑی اہم ہے، عمران خان کو بھی لانگ مارچ کے اعلان کیلئے آج رات کے فیصلے کا انتظار ہوگا، ہر علاقے میں برادریاں ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کیلئے ہر چیز عمران خان کے حق میں جارہی ہے، کل جوبائیڈنگ نے جو بیان دیا اس پر عوامی ردعمل آرہا ہے، میرے خیال میں عمران خان کوکال دینی چاہیے۔

سابق وزیرِ داخلہ نے حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے مخالف ضرور ہیں لیکن اس قوم کا حصہ ہیں، کیا آپ ہم پر ڈرون ماریں گے؟ چور چور قومی اور بین الاقوامی نعرہ بن گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button