تازہ ترینخبریںپاکستان

ضمنی انتخاب : 8 قومی اور 3 صوبائی حلقوں میں پولنگ جاری

قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔

صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔کراچی، ملتان، فیصل آباد، ننکانہ، پشاور، مردان اور چارسدہ سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی الیکشن ہو رہا ہے۔

پنجاب اسمبلی کی نشستوں پی پی 139 شیخو پورہ، پی پی 209 خانیوال اور پی پی241 بہاولنگر میں ضمنی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔تمام حلقوں میں سیکیورٹی کے لیے پولیس، رینجرز اور پاک فوج کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔

کراچی میں قومی اسمبلی کے 2 حلقوں این اے237 ملیر اور این اے 239 کورنگی میں پولنگ جاری ہے۔این اے237 میں انتخابی عمل کے لیے 194 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے 112 انتہائی حساس اور 82 حساس پولنگ اسٹیشن ہیں۔

این اے 237 ملیر کراچی میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 699 ہے۔یہ نشست پی ٹی آئی کے جمیل احمد خان کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔اس حلقے میں 11 امیدوار مدِمقابل ہیں جن میں سے پی ٹی آئی کے امیدوار عمران خان اور پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔این اے 239 کورنگی میں 330 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 257 پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس اور 73 حساس ہیں۔س حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 81 ہزار 888 ہے۔یہ نشست پی ٹی آئی کے محمد اکرم چیمہ کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔اس حلقے میں 22 امیدوار ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جن میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور ایم کیو ایم کے نیر رضا نمایاں امیدوار ہیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں جبکہ رینجرز اور آرمی بھی معاونت کے لیے موجود ہیں۔

این اے 157ملتان کی نشست پر رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 62 ہزار 205 ہے اور یہاں سے 8 امیدوار ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ملتان کی نشست پر پی ٹی آئی کی مہر بانو قریشی اور پی ڈی ایم کے علی موسیٰ گیلانی میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔ تحریک لبیک کے امیدوار طاہر احمد اور 5 دیگر آزاد امیدوار بھی اس نشست سے میدان میں ہیں۔این اے 157 ملتان کی نشست زین قریشی کے صوبائی اسمبلی کاحلف اٹھانے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button