تازہ ترینخبریںپاکستان

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر

حکومت نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی جلد سماعت کے لئے سپريم کورٹ ميں متفرق درخواست دائر کر دی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے دائر متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لانگ مارچ کی کال کسی بھی وقت دی جا سکتی ہے، معاملے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔

وزارت داخلہ نے عمران خان کے خلاف 12 اکتوبر کو توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی، جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ سپریم کورٹ نے 25 مئی کو فیصلہ دیا تھا جس پر عمران خان نے عمل نہیں کیا۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے ایچ 9 گراؤنڈ جانے کے بجائے ورکرز کو ڈی چوک کال دی، پی ٹی آئی کے حامیوں نے ریڈ زون میں سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا۔

پولیس اور خفیہ ایجنسیوں نے اپنی رپورتس میں واضح طور پر کہا ہےکہ 25 مئی کو عدالتی احکامات کی توہین کی گئی، اس لئے 25مئی کے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button