تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

شگفتہ اعجاز نے اپنی جواں جِلد کے راز سے پردہ اٹھا دیا

پاکستانی معروف و سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنی جوان جِلد کا راز سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا ہے۔

شگفتہ اعجاز نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک نئی ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی خوبصورت، صاف شفاف، جھریوں سے پاک جِلد سے متعلق اپنی روٹین اور چند آزمودہ ٹپس شیئر کی ہیں۔

شگفتہ اعجاز کا بتانا ہے کہ اُن کا پسندیدہ کلینزنگ آئل ناریل کا تیل ہے، وہ اپنے کلینزر بدلتی رہتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خوبصورتی کی بنیاد چہرے کا مساج کرنا ہے، دو سے تین منٹ تک چہرے پر مساج ضرور کریں، کلینزنگ کے بعد اپنا چہرہ کم کیمیکل والے فیس واش سے دھو لیں۔

چہرہ دھونے کے بعد شگفتہ اعجاز اپنے چہرے پر کریم میں کوئی بھی سیرم ملا کر لگا لیتی ہیں، کریم کے بعد چہرے پر عرقِ گلاب کا چھڑکاؤ کر کے آئی کریم لگا لیتی ہیں ۔

شگفتہ اعجاز کا اپنی ویڈیو میں بتانا ہے کہ وہ اِن سب اسٹیپس کے بعد اپنے ہونٹوں پر کوئی بھی لِپ بام لگا لیتی ہیں۔

ویڈیو کے آخر میں شگفتہ اعجاز نے خود کے جواں سال نظر آنے کا راز بتاتے ہوئے کچھ چہرے اور گردن کی ورزشیں بھی کر کے دکھائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button