تازہ ترینخبریںپاکستان

عدالت کی بجلی نہ جانے کی یقین دہانی پر سی ای او کے الیکٹرک کے وارنٹ واپس

سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک کے سی ای او کے وارنٹ گرفتاری واپس لے لیے۔

سندھ ہائیکورٹ نے گزشتہ روز بجلی بریک ڈاؤن کے نتیجے میں عدالت کی بجلی بند ہونے پر کے الیکٹرک کے سی ای او کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

کے الیکٹرک کے حکام سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے جنہوں نے عدالت کو مستقبل میں بجلی بند نہ ہونے سے متعلق یقین دہانی کرائی اور کے الیکٹرک انتظامیہ نے بجلی کی فراہمی معطل ہونے پر سندھ ہائیکورٹ سے معذرت بھی کی۔

عدالت نے انتظامیہ کی معذرت اور یقین دہانی پر کے الیکٹرک کے سی ای او کے وارنٹ واپس لے لیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button