تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

زیادہ دیر نہیں رہی، جلد کال دینے والا ہوں، عمران خان

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے اب زیادہ دیر نہیں رہی ہے جلد کال دینے والا ہوں اور جب آپ کو کال دوں گا تو سب سے آگے خود ہوں گا۔

پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پیرمہرعلی شاہ بارانی یونیورسٹی راولپنڈی میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب مشکل آتی ہے تو بزدل انسان دم دبا کر لندن بھاگ جاتا ہے، بردل انسان لیڈر نہیں بنتا نواز شریف بن جاتا ہے، جیل تو چھوٹی چیز ہے ہم جان کی قربانی دینے کو تیار ہیں، اب زیادہ دیر نہیں رہی ہے میں کال دینے والا ہوں اور جب آپ کو کال دوں گا تو سب سے آگے خود ہوں گا

عمران خان نے کہا جو چور30 سال سے ملک لوٹ رہے تھے انہیں مسلط کر دیا گیا، ان لوگوں نے عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھ رکھا ہے، عوام مہنگائی میں ڈوب رہی ہے جب ک ان چوروں کے ہر روز کیسز ختم ہو رہے ہیں، یہ قوم کو مقروض کرکے پیسہ چوری کر کے باہر چلے جاتے ہیں اور پھر باہر جاکر بھیک مانگتے ہیں، جیسا کہ اب وزیراعظم امریکا جا کر بھیک مانگ رہا ہے کہ بھیک دے دو ورنہ ہم مرجائیں گے، انہیں خود تو شرم نہیں، ملک کو ذلیل کروا رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ زنجیریں گرتی نہیں توڑنی پڑتی ہیں آزادی ملتی نہیں چھیننی پڑتی ہے، دنیا میں جتنےانقلاب آئے سب سے زیادہ طالبعلموں نے شرکت کی، میں آج آپ سب کو تیارکرنے کیلئے یہاں آیا ہوں، ہمارے نوجوانوں نے ملک کو مستقبل میں لیڈر شپ دینی ہے، کبھی کبھی قوم کی تاریخ میں ایسا وقت آتا ہے کہ وہ راہ حق کیلئے آواز بلند کرے، نوجوان نسل پرلازم ہو جاتا ہے کہ ناانصافی کیخلاف کھڑے ہو جائیں کیونکہ ناانصافی کے سامنے آواز بلند کرنا جہاد ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button