تازہ ترینخبریںسپورٹس

ویمنز ایشیا کپ : پاکستان کو شکست ، سری لنکا فائنل میں

ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی ۔

سری لنکن ویمنز ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں6 وکٹ  کے نقصان پر 122 رنز سکور کیے جبکہ پاکستان کو ایک رن سے شکست ہوئی۔

پاکستانی بولر نشرح سندھو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سعدیہ اقبال، ندا ڈار اور ایمن انور نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکن ویمن کھلاڑی ہرشیتھا سماراوکرما 35 رنز بنا کرنمایاں رہیں،انوشکا سنجیوانی نے 26 اور نیلکشی ڈو سلوا نے 14 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button