تازہ ترینخبریںسپورٹس

قائد اعظم ٹرافی، فیضان ریاض کی ڈبل سینچری، بلوچستان کو 10وکٹوں سے شکست

ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں نادرن پنجاب کی ٹیم کے فیضان ریاض کی ڈبل سینچری اور مبصر خان کی 6وکٹوں کی بدولت بلوچستان کی ٹیم کو 10وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔

ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں 4روزہ کے کھیل میں نادرن پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 8وکٹ کے نقصان پر 520 رنز سکور کئے جس میں فیضان ریاض کی ڈبل سینچری 201 اور محمد ہریرہ کے 169رنز بھی شامل ہیں.جب کہ بلوچستان کی ٹیم کی جانب سے تاج ولی نے نادرن پنجاب کی ٹیم کی پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں بلوچستان کی ٹیم 216 رنز پر ڈھیر ہو گئی جس سے اسے فالو آن کا سامنا کرنا پڑا اور دوسری اننگ میں336 رنز بنائے اور اس کے تمام کھلاڑی آوٹ ہوگئے ۔ناردرن پنجاب کی جانب سے مبصر خان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف 6 وکٹ اپنے نام کیں بلکہ اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ناردرن پنجاب نے 32 رنز بغیر کسی نقصان کے پورا کر کے میچ میں کامیابی اپنے نام کر لی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button