تازہ ترینخبریںسپورٹس

کرکٹ میرا کا جنون ہے اور جنون کبھی ہار نہیں مانتا، تاج ولی

قائد اعظم ٹرافی میں بلوچستان کی نمائندگی کرنے والے پشاور کےابھرتے ہوئے نوجوان آل راؤنڈر تاج ولی نے کہا ہے کہ وہ اپنی محنت لگن اور جواں جذبوں کے ساتھ جلد ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے دروازے پر دستک دینے میں ضرور کامیاب ہوں گئے کرکٹ ان کا جنون ہے اور جنون کبھی ہار نہیں مانتا

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنےفرسٹ کلاس کرکٹ کیریئر میں 19 مرتبہ ایک میچ میں پانچ سے زاہد وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کر رکھا ہے جب کہ 4 مرتبہ ایک میچ میں پوری کی پوری 10وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔

ان کا یہ کہنا تھا کہ مستقبل قریب میں اپنی ذیادہ سے ذیادہ محنت کو جا ری رکھتے ہوئے باؤلنگ میں مذید نکھار پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔اور اپنی کارکردگی لو مزید بہتر بناتے ہوئے اسمیں جدت لانے کی کوشش کریں گے۔تاج ولی نے مزید کہا کہ کرکٹ ان کا ہمیشہ سے پسندیدہ کھیل رہا ہے اور انہیں جنون کی حد تک اس سے لگاو اور پیار ۔

انہوں نے پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کے خواب کو پورا کرنے کے لئے اپنی صلاحیتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک نام اور مقام پیدا کرنے کی کوشش کی جسمیں وہ خاطر خواہ تک کامیاب رہے ہیں ہے۔

کے پی کے شہر پشاور سے رکھنے والے تاج ولی کرکٹ کے میدان میں ایک آل راؤنڈ کی حثیت میں صلاحیتیوں کو منوا چکے ہیں۔ان کی کامیابی کا بڑھتا ہوا رحجان ان کی کھیل کے ساتھ دلچسپی کو برقرار رکھے ہوئے ہے ۔

واضح رہے کہ ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھی اب تک انہوں نےاپنے عمدہ کھیل کی بدولت اپنی مخالف ٹیموں کو اپنے عمدہ کھیل کی بدولت کافی پریشان کر رکھا ہے اور انہیں قوی امید ہے کہ وہ جلد ہی پاکستان ٹیم کی نمائندگی کے اپنے خواب کو تعبیر کی شکل دینے میں ضرور کامیاب ہوں گئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button