تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

سوشل میڈیا پر دھمکیاں: ٹک ٹاکر حریم شاہ کا سیکیورٹی کے لئے عدالت سے رجوع

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر دھمکیاں موصول ہونے کے بعد سیکورٹی کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر حریم شاہ سوشل میڈیا پر دھمکیاں ملنے کے بعد اپنے شوہر بلال شاہ کے ہمراہ سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئیں

حریم شاہ نے سیکیورٹی کے لئے درخواست دائر کردی ، حریم شاہ کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ سوشل میڈیا اکاوٴنٹس کے ذریعے دھمکیاں ملی ہیں ، حریم شاہ کو سیکورٹی فراہم کی جائے۔

وکیل منیر احمد خان نے کہا کہ درخواست کی فوری سماعت کی استدعا کی گئی ہے ، درخواست میں آئی جی سندھ،محکمہ داخلہ و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست کی سماعت جسٹس افتاب احمد گورڑ پر مشتمل سنگل بینچ کرے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button