تازہ ترینخبریںسیاسیات

ڈیل مکمل ، انتخاب سے بھاگنا ممکن نہیں ، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ڈیل مکمل ہوچکی، کیس ختم ہو گئے، صرف انتخاب سے بھاگنا ہے جو ممکن نہیں ہے۔

 

شیخ رشید احمد نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ڈیل مکمل ہوگئی، کیس ختم ہو گئے، صرف انتخاب سے بھاگنا ہےجو ممکن نہیں، ڈار اور مفتاح ایک دوسرے کو طعنے دے رہےہیں اور عوام ماری گئی ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ مودی کی ریٹنگ کم ہو گئی، 24 اکتوبر کو نیب کو بتاؤں گا نواز شریف نے بلڈنگ ون ہائیڈپارک 47.5 ملین پاؤنڈ میں بیچی جس سے برٹش این سی اے (NCA) خریدار کے خلاف ایکٹو ہو گیا اور سپریم کورٹ کو مداخلت کرنی پڑی۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شیخ رشید احمد ملک میں قبل از وقت  انتخابات کا اشارہ دے چکے ہیں۔

انہوں نے ایک بار میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ اپوزیشن کے پاس ہمارے بندے ہیں تو ہمارے پاس بھی ان کے بندے ہیں، اپوزیشن اپنے جال میں خود پھنس گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button