تازہ ترینخبریںپاکستان

آڈیو لیکس کی تحقیقات حکومت کا اچھا اقدام ہے : صدر عارف علوی

صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ آڈیو لیکس کی تحقیقات حکومت کا اچھا اقدام ہے، پولرائزیشن کو خدا کے واسطے اس ملک میں ختم کریں، ضد کو  چھوڑے بغیر پولرائزیشن ختم نہیں ہوتی۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ قائداعظم نےاتحاد کا کہا تھا، اتحاد تو لیڈروں میں ہونا چاہیے، پولرائزیشن ختم کرنے کے لیے اتحاد کی ضرورت ہے، پاکستان میں فری اینڈ فیئر الیکشن کی مانگ رہتی ہے،  اسی پارلیمنٹ کو ہم نے ای وی ایم کا مشورہ دیا تھا وہ متفقہ رپورٹ تھی، ای وی ایم پر کام کرنا چاہیے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ہر الیکشن کو چیلنج کرنے سے پاکستان میں استحکام کیسے آئے گا، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق ہے، اوورسیز کو یہ حق دینا پڑے گا وہ لوگ محنت کرتے ہیں، یہ انتخاب کا سال ہے اس میں اگر پولرائزیشن ہے تو اس کو حل کرلیں، بیٹھ کر بات چیت کرکے ایک دوسرے کو مطمئن کریں، پولرائزیشن کو خدا کے واسطے اس ملک میں ختم کریں، ضد کو چھوڑے بغیر پولرائزیشن ختم نہیں ہوتی۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ آڈیو اور ویڈیو لیکس اپنی زندگی میں کبھی نہیں سنا تھا،  آڈیو لیکس کی تحقیقات حکومت کا اچھا اقدام ہے، دنیا کی جنگیں اب سائبر کے میدان میں لڑی جارہی ہیں،  میڈیا کی آزادی جمہوریت کی آزادی کے لیے بہت ضروری ہے، سوشل میڈیا بند کرنے سے مالی نقصان ہوتا ہے، فیک نیوز سے دنیا پریشان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب لوگوں کو پریشان کرے تو اسے روکنےکی ضرورت ہے، نیب کو سیاست سے ہٹالیں، نیب کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ مناسب معاہدہ ہوا، سیاسی استحکام ضروری ہے، مہنگائی سے آپ واقف ہیں، ایف اے ٹی ایف سے نکل جائیں گے، اس پر جن حکومتوں نے محنت کی مبارکباد کی مستحق ہیں، کرپشن پاکستان کے اندر ہے مگر اس پر قابو پاسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button