تازہ ترینخبریںسیلاب

پاکستان میں سیلابی تباہی ، یورپی پارلیمنٹ کا مکمل یکجہتی کا اظہار

یورپی پارلیمنٹ نے حالیہ سیلاب کے بعد بھرپور انداز میں پاکستان کے ساتھ اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے اور اس وقت حالیہ سیلاب کے بعد یورپی یونین میں پاکستان سے متعلق انتہائی ہمدردی اور انسان دوستی کے جذبات موجود ہیں۔

یہ بات یورپی پارلیمنٹ کے مکمل اجلاس کے دوران پاکستان میں آنے والے موسمیاتی تباہ کن سیلاب پر بحث کے دوران سامنے آئی۔

اس اجلاس میں یورپی کونسل اور یورپی کمیشن کے ذمہ داران نے ممبران پارلیمنٹ کے سامنے نہ صرف یورپی یونین کا موقف پیش کیا بلکہ اس سیلاب کے بعد اس کی جانب سے کی جانے والی امداد کا خاکہ اور جائزہ بھی پیش کیا۔

جبکہ پارلیمنٹ کے مختلف گروپوں اور اس کی طاقتور کمیٹیوں کے ارکان نے کمیشن اور کونسل کو اپنی تجاویز کے علاوہ پاکستان کی امداد میں اضافے پر زور دیا۔ پارلیمنٹ میں اس بحث کا آغاز یورپی کونسل کے نمائندے اور یورپی یونین کے موجودہ صدر ملک چیک ریپبلک کے یورپین یونین افیئرز کے وزیر میکو لاس بیک نے کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button