تازہ ترینخبریںدنیا

امریکا میں طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 109 تک جاپہنچی

امریکا میں طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 109 تک جاپہنچی، ریاست فلوریڈا میں سب سے زیادہ 105 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

طوفان سے ریاست فلوریڈا کی لی کاؤنٹی سے 55 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ ریاست شمالی کیرولائنا میں بھی 4 اموات سامنے آئی ہیں۔طوفان کو ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود فلوریڈا میں ساڑھے 4 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔

امریکا کے صدر بائیڈن نے اپنے دورۂ فلوریڈا میں انفراسٹرکچر کی بحالی میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ ویسا ہی انفراسٹرکچر اس لیے نہیں بنا سکتے کیونکہ طوفان پھر آنے والا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایسا انفراسٹرکچر بنایا جائے جو اگلے طوفان کا سامنا کرسکے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button