تازہ ترینجرم کہانیخبریں

سارا انعام قتل : واقعےکے بعد شاہنواز کی والدہ کی فون پر سارا کے والدین سے بہو کی تعریف

سینیئر صحافی ایاز امیر کی مقتولہ بہو سارہ انعام کے والد انجینیئر انعام الرحیم نے کہا ہے کہ قتل کے واقعے کے بعد شاہنواز کی والدہ نےکال کرکے سارہ کی تعریف کی تھی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انجینیئر انعام الرحیم کا کہنا تھا کہ سارہ 3 بھائیوں میں سب سے چھوٹی تھی،سن 2000ء میں ہم کینیڈا چلے گئے تھے، سارہ ابوظبی میں بھی جاب کرتی رہی، جولائی کے آخری ہفتے میں معلوم ہوا کے سارہ نے شادی کرلی۔

 انعام الرحیم کا کہنا تھا کہ سارہ نےکہا تھا کہ وہ 38 سال کی ہے اپنا فیصلہ خود کرسکتی ہے، ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز کا معلوم ہوا تو ہمارا اعتماد بحال ہوا، قتل کے واقعے کے بعد شاہنواز کی والدہ نےکال کرکے سارہ کی تعریفیں کیں، یہ کیس ہم ہی لے کر چل رہے ہیں ،قانون کی کارروائی سے مطمئن ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button