تازہ ترینخبریںپاکستان

آڈیو لیکس : جمعہ کو اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف کی آڈیو لیک معاملے پر بنائی گئی 12 رکنی اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کا پہلا اجلاس جمعے کو ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے باعث اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کا کل ہونے والا اجلاس ایک روز کے لیے ملتوی کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ میں ہونے والے اس اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کریں گے۔

جمعے کو ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، امین الحق، شیری رحمان، اسعد محمود، سیکریٹری کابینہ، آئی ایس آئی اور آئی بی کے حکام شریک ہوں گے۔ اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی سرکاری دفاتر پر سائبر حملوں کو روکنے کے لیے سفارشات تیار کرے گی۔

 وزیراعظم ہاؤس کی سائبر سیکیورٹی سے متعلق پروٹوکولز کا جائزہ بھی لیا جائے گا، کمیٹی پرائم منسٹر ہاؤس میں سائبر سیکیورٹی بریچ پر اپنی مکمل رپورٹ 7 روز میں تیار کرے گی۔ کمیٹی 15 روز میں اپنی سفارشات تیار کرکے وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button