اہم واقعات

3 اکتوبر کے اہم واقعات

واقعات
1849ء – الیزبیتھ بلیک ویل امریکا میں ڈاکٹر ی کی ڈگری حاصل کنے والی پہلی خاتون بنیں۔
1872ء – دوسوپندرہ کووزنی، دنیا کا سب سے بڑا سونے کا ڈلا نیو ساؤتھ ویلز سے ملا۔
1929ء – مملکت سَرون کا نام تبدیل کرکے یوگو سلاویہ رکھ دیا گیا۔
1932ء – عراق نے برطانیہ سے مکمل آزادی حاصل کرکے لیگ آف نیشنز کی رکنیت اختیار کرلی۔
1933ء – برلن اولمپک کمیٹی نے انیس سوچھتیس میں باسکٹ بال کو اولمپک میں روشنا س کرانے کا فیصلہ کیا۔
1957ء – عالمی بینک نے پاکستان کوریلوے کی استعدادبڑھانے کے لیے مختلف کرنسیوں میں تین کروڑدس لاکھ ڈالر کے قرضے دیے۔
1960ء – فرانس نے مور یطانیہ کو آزادی دی۔
1974ء – واٹر گیٹ کے مقدمے کی سماعت شروع ہوئی۔
1977ء – بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کو گرفتار کر لیا گیا۔
1986ء – آسٹریلوی کرکٹرایلین بارڈر نے بھارت میں ٹیسٹ کھیلتے ہوئے دس ہزار رنز مکمل کیے۔
1992ء – افریقی نیشنل کانگریس کے صدر ڈاکٹر نیلسن منڈیلا کراچی آئے اور اُن کا پر جوش استقبال کیا گیا۔

ولادت
1889ء – کارل فان اوسی ایتسکی، جرمن صحافی اور فعالیت پسند، نوبل امن انعام یافتہ (و۔ 1938ء)
1895ء – سرگیئی یسینن، روسی شاعر (و۔ 1925ء)
1916ء – جیمز ہیریئٹ، انگریز مصنف (و۔ 1995ء)
1919ء – جیمز ایم۔ بچانن، امرریکی ماہر معاشیات، نوبل انعام یافتہ (و۔ 2013ء)
1925ء – گور وڈال، امریکی ناول نگار و فلم نویس اور تنقید نگار (و۔ 2012ء)
1981ء – زلاتان ابراھیموویچ، سویڈنی فٹ بال کھلاڑی

وفیات
1929ء – گستاف سٹریسمان، جرمن چانسلر اور سیاست دان نوبل امن انعام یافتہ (پ۔ 1878ء)
1999ء – اکیو موریتا، جاپانی کاروباری شخصیت سونی کمپنی کا شریک بانی (پ۔ 1921ء)
2015ء – ڈاکٹر جاوید اقبال، پاکستانی مفکر و منصف (پ۔ 1925ء)
1987ء – عطاء اللہ حنیف بھوجیانی، پاکستانی عالم دین، محدث، محقق، ادیب، مورخ (پ۔ 1910ء)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button